ساہیوال: کالعدم تنظیم کا مبینہ کارکن گرفتار

December 04, 2021

ساہیوال میں سی ٹی ڈی پاکپتن نے عارف والا سٹی کے قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کیئے گئے مذکورہ مشکوک شخص کے قبضے سے ممنوع پمفلٹ، میموری کارڈ، نقدی اور مسافر بس کے ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی پاکپتن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار مشکوک شخص کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی پاکپتن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں انویسٹی گیشن ونگ کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔