• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم TTP کے 2 دہشتگرد گرفتار کر لیئے: ایس ایس پی CTD اسلام آباد

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد کے ایس ایس پی جمیل ملک کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار کیئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد کے ایس ایس پی جمیل ملک نے کہا کہ اسلام آباد میں بزنس اور تعلیمی اداروں کو کالعدم ٹی ٹی پی نے بھتے کی کال کی اور خط بھیجے، بھتہ نہ دینے کی صورت میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے 10 دھمکی آمیز خط اور 3 کالز بھتے کے لیے کی گئیں، جس پر اسلام آباد پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تاجروں اور اسکولوں سے 30 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا، سی ٹی ڈی اسلام آباد کو بھی ملزمان نے خط لکھ کر دھمکی دی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر شواہد اکٹھے کیئے گئے، خطوط سوات کے ڈاک خانے سے پوسٹ ہوئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی جمیل ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا مرکزی ملزم شیر بخت ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر تھا۔

تازہ ترین