دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک کا عالمی ریکارڈ بن گیا

December 04, 2021

دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک کا عالمی ریکارڈ بن گیا ترکی کے مہمت نے سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مہمت کی 3.46 انچ لمبی ناک کو دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک قرار دے دیا ہے۔

مہمت کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی لمبی ناک کی وجہ سے ان کو اکثر مذاق کا نشانہ بننا پڑتا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں سونگھنے کی حس بھی دوسروں کے مقابلے میں ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔