امریکی عوام بائیڈن اور ٹرمپ دونوں سے نالاں

December 05, 2021

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکہ کے نوجوان طبقے نے صدر بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی کو مسترد کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پولیٹکس کے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی نوجوانوں کی اکثریت ملک کی موجودہ صورت حال سے ناخوش اور فکرمند ہے۔ انہوں نے صدر بائیڈن سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق صدربائیڈن اور ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکیوں کی اکثریت آئندہ الیکشن میں دونوں کوامیدوار نہیں دیکھنا چاہتی۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹکس کی جانب سے کیے گئے سروے رپورٹ میں 64 فیصد افراد فیصد شرکانے بائیڈن کی مخالفت کی ،جب کہ ٹرمپ کے خلاف 71فیصد افراد نے رائے دی۔ یہ سروے امریکی تعلیمی اداروں کی جانب سے عوامی مقبولیت جانچنے کے لیے کیے گئے تھے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق سروے رپورٹ کے مطابق امریکی نوجوانوں کی اکثریت نے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی سے نئے امیدوار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ آیندہ انتخابات میں دونوں بڑی جماعتوں نئے چہروں کو متعارف کرائیں۔