پیپلزپارٹی سندھ کو آصف علی زرداری کی جاگیر بنانا چاہتی ہے، مصطفیٰ کمال

December 05, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کو آصف علی زرداری کی جاگیر بنانا چاہتی ہے جسے تمام سیاسی جماعتوں و محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے، ملک بھر کے مسائل کے حل کیلئے تین نکاتی حل پیش کیا ہے۔