سموگ،موٹروے پر کل سے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا

December 05, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹروے(ایم 2) پر 7 دسمبر سے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیاجائے گا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے افسران کو ہدایات دی ہیںکہ ایم ٹیگ کے حوالے سے عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔آئی جی موٹروے نے کہا کہ شاہراؤں پر حادثات میں کمی اور سموگ کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیوں کے انجن مکمل فِٹ اور اُن کی دیکھ بھال بروقت کی جائے۔جمعہ کو عدالت نے سموگ روکنے کے لیے موٹروے(ایم -2) پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 7 دسمبر تک موٹرویز پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دے دیا ہے اور اس حکم کا اطلاق راوی ٹول پلازہ سے جوائن کرنے والی دیگر موٹرویز پر بھی ہو گا۔