اسٹیورٹ روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

December 05, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشین کا رہائشی انوارالدین ولد قطب الدین ہفتے کی شب گاڑی میں جان محمد روڈ سے جیسے ہی اسٹیورٹ روڈ پر پہنچا تو نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارراوئی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ۔