کراچی: خیابان راحت فیز 7 کے خالی بنگلے میں بڑی واردات

December 05, 2021

فائل فوٹو

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے خیابان راحت فیز 7 کے خالی بنگلے میں گزشتہ شب بڑی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گھر کے 2 ملازمین زیورات، قیمتی گھڑیاں اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

ڈیفنس کے خالی بنگلے کے ملازمین گھر سے مشین گن، پستول اور ڈبل کیبن گاڑی بھی لے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملازمین نے گھر میں موجود مالکن کو رسیوں سے باندھ کر سامان لوٹا اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیابان راحت فیز 7 کی متاثرہ فیملی کے لوگ بیرون ملک مقیم ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گھر سے چوری کی گئی گاڑی سپر ہائی وے سے برآمد کرلی گئی ہے جبکہ واردات میں ملوث ملازمین کی تلاش جاری ہے۔