’ہمت ہے تو میرے سامنے آ کر کہو‘، بیٹی پر تنقید کرنے والوں کو ابھیشک کی وارننگ

December 05, 2021

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے فرزند اور معروف اداکار ابھیشک بچن نے سوشل میڈیا پر ان کے خاندان کے حوالے سے ٹرولنگ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی آرادھیہ پر اس قسم کے حملے برداشت نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے خاندان بالخصوص 10 سالہ بیٹی آرادھیہ پر تنقید ناقابلِ برداشت ہے۔

ایک بھارتی ویب پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بوب بسواس کے اداکار نے آن لائن نفرت کرنے والوں کو یہ الٹی میٹم جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کام کے حوالے سے نفرت اور تنقید پر مبنی پوسٹ ملتے رہتے ہیں تو ٹھیک ہے کیونکہ میں ایک پبلک فیگر ہوں لیکن میری بیٹی اس حد سے باہر ہے۔

انہوں نے بیٹی پر تنقید کرنے والے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم جو کہہ رہے ہو تو وہ میرے سامنے آ کر کہو تاکہ میں دیکھوں کہ تم میں کتنی ہمت ہے۔