• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاری سیکھنے کا بتانے پر والد نے واپس گھر بلالیا تھا، ابھیشیک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن سے کہا کہ وہ امریکا میں اداکاری سیکھ رہے ہیں تو یہ سنتے ہی والد نے واپس گھر آنے کی ہدایت کردی تھی۔ 

کامیڈین کپل شرما نے اپنے یوٹیوب چینل پر شو کی غیر سینسر شدہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ابھیشیک بچن، چترنگدا سنگھ، کپل شرما اور ارچنا پورن سنگھ انگریزی میں بات چیت پر گفتگو کر رہے تھے۔ 

اس دوران ابھیشیک بچن نے بتایا کہ جب میں امریکی شہر بوسٹن کی یونیورسٹی میں تھا اور اداکاری سیکھ رہا تھا تو والد کو بتایا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں، میں اس کی ٹریننگ لے رہا ہوں۔ 

ابھیشیک کا کہنا تھا کہ میری بات سن کر والد نے پہلا ردِ عمل ’بہت اچھے‘ کہہ کردیا اور پھر کہا کہ واپس گھر آجاؤ۔ 

ابھیشیک نے امیتابھ کی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ والد یہ کہنا چاہتے تھے کہ میری امریکا میں پڑھائی بھارت میں موجود ناظرین کو محظوظ کرنے میں مدد نہیں دے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ والد نے جواب دیا کہ ’تم شیکس پیئر اور یہ سب سیکھ رہے ہو، یہ سب کچھ یہاں نہیں چلنا ہے۔ ادھر آکر زبان سیکھو پہلے، زبان سیکھو گے تو اداکاری خودبخود آجائے گی۔‘

تازہ ترین