معمر ترین انگلش خاتون ٹیسٹ کرکٹر اور سابق خفیہ ایجنٹ ایلین ایش چل بسیں

December 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا کی معمر ترین خاتون ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش 101 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہوں نے جنگ عظیم دوئم سے پہلے اور بعد میں بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ کرکٹ کے علاوہ ایلین ایش نے برطانوی خفیہ ایجنسیMI6 کے لیے بھی جنگ عظیم دوئم کے دوران کام کیا۔