ختم نبوت انعام گھر8دسمبرکوہوگا

December 06, 2021

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈ لاہور کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت انعام گھر 8دسمبرکو م سبزہ زار میں ہوگا، شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی صدارت میں ہوگا۔ ختم نبوت انعام گھر میں درست جوب دینے والوں کو قیمتی انعامات دیے جائینگے اور ختم نبوت کے موضوع پر مشتمل لٹریچر فراہم کیا جائے گا ۔، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈ لاہور کے رہنماؤں مولاناعبدالجبار سلفی، مولانا سید عبدالعظیم ترمذی، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمدقمر، قاری محمدشفیق، مولانا شیراحمد، حاجی محمدشفیق، قاری فضل الرحمن، مفتی محمدعثمان ودیگر علماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جد جہد وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کی ضامن ہے اور ہمارے ایمان کی بنیاد بھی ہے۔