وکی کوشل شادی میں سنہری رنگ کی شیروانی پہنیں گے؟

December 06, 2021

بالی ووڈکی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن یہ جوڑی اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

تاہم، دولہا کے شادی کی تقریب کے لیے روانہ ہونے سے چند گھنٹے پہلے، ایک تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں نیلے رنگ کے زپر میں پیک ایک سوٹ نظر آرہا ہے اور نیلےرنگ کے زپر پر اداکار وکی کوشل کا نام بھی لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔


اگرچہ، شیروانی کے ڈیزائن کے بارے میں زیادہ کچھ پتا نہیں لگایا جا سکا، لیکن مداحوں نے تصویر کو زوم کرکے دیکھنے کی کوشش کی تو اتنا اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ بیگ کے اندر سنہری رنگ کا لباس ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔