استعفوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، شاہد خاقان عباسی

December 07, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن پوری اپوزیشن باہر ہوگی تو نظام نہیں چل سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک پوری اپوزیشن استعفے نہیں دیتی اس کا اثر نہیں ہوتا۔

عدم اعتماد کے سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے، ہم تحریک عدم اعتماد کے آپشن کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کی پنجاب میں 7 نشستیں ہیں وہ پنجاب میں عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بات کرتی ہے تو وہ سینیٹ میں عدم اعتماد لائے۔