• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ایران کو فوجی ساز و سامان نہیں دے گا، ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین ایران کو فوجی ساز و سامان نہیں دے گا، آبنائے ہرمز کو کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

امریکی چینل کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے، صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے کہا اگر ایران کے معاملے پر کوئی مدد کرسکتے ہیں تو وہ تیار ہیں۔ 

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہے گا۔ انھوں نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کو کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید