پریس بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے شازیہ مری کو ڈانٹ دیا۔
ایک صحافی نے کہا تھا کہ کچھ وزرا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس پر بلاول بھٹو زرداری نے پوچھا، ’کس وزیر نے یہ بات کی ہے؟‘ جس پر پاس بیٹھی شازیہ مری نے کہا کہ ’کھیئل داس کوہستانی نے یہ بات کی ہے‘۔
اس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے شازیہ مری سے کہا، ’میں نے آپ سے نہیں پوچھا۔‘
جس کے بعد شازیہ مری نے بلاول بھٹو زرداری سے معذرت کی اور کہا کہ وہ تو صرف بتا رہی تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس پر شازیہ مری کو زور سے تھینک یو کہا، جبکہ بعد میں صحافی کو جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ کوئی بھی مطالبہ کرنا کسی کا بھی حق ہے۔