• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے مثال بہادری و قومی خدمات کا اعتراف، فوجی افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا

ملک کے لیے بے مثال بہادری اور قومی خدمات کے اعتراف میں فوجی افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدر آصف زرداری نے شہدا کے اہل خانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو خوارج کے خلاف جرات مندانہ کارروائی اور عظیم قربانی پر بعداز شہادت ستارۂ بسالت عطا کیا گیا۔ ان کا ایوارڈ اہلِ خانہ نے وصول کیا۔

وطن عزیز پر قربان سپاہی ثوبان مجید شہید کو بھی ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔

میجر جنرل کاشف عبداللّٰہ کو ہلالِ امتیاز ملٹری، ایئر مارشل کاشف قمر اور ایئر مارشل عامر شہزاد کو ہلالِ امتیار ملٹری دیا گیا، ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک کو بھی ہلالِ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

قومی خبریں سے مزید