ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ان آوازوں پر بھارتی حکومت کے مثبت ردِعمل کے منتظر ہیں۔ ٹریک ٹو یا بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیا تھا۔ آر ایس ایس کے جنرل سیکریٹری ’دتاتیریا ہوسابالے‘ کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔
بھارت کے سابق آرمی چیف منوج نروانے نے بھی مذاکرات کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں، ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔