• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک پر این سی سی آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت

کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک پر این سی سی آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ہے، تحقیقات کیمبرج کے تعاون سے کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کیمبرج حکام نے بھی شرکت کی۔ 

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کیمبرج پیپر لیک کو چوری قرار دے دیا جبکہ ایک اور امتحانی پرچے کے لیک ہونے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ 

اجلاس میں یقین دہانی کروائی گئی کہ کیمبرج پیپر لیک پر جلد باضابطہ مؤقف جاری کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید