کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر اعوان کالونی ابراہیم مسجد کے قریب دکان میں سر پر وزنی چیز گرنے سے 13سالہ جہانزیب جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے مسجد بیت الاسلام ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح تقریباً ڈیٹا ڈیجیٹل بینک نامی کمپنی کے دفتر میں پیش آیا، جو روزانہ فلمی شوٹنگ ویڈیوز کے ڈیٹا اسٹوریج کا کام کرتی ہے۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
راولپنڈی ریجن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے، یہ کہتے ہیں ہم تو علماء کو 25 ہزار روپے دینا چاہتے ہیں، علماء کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، یہ کس مد میں ملا کے ضمیر کو خریدنا چاہتے ہو۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں بھگدڑ کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے، واقعے میں 13 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
روس میں ایک فیکٹری ورکر نے غلطی سے تمام ساتھیوں کی تنخواہ وصول کر لی، جس کے بعد اس نے یہ رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر جان سینا نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے،مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں تو مودی چپ ہی کر گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ ایک ہزار600 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
دبئی پولیس نے ٹریفک جام کے سبب فرائض کی ادائیگی میں پیش آنے والی مشکل کا حل ڈھونڈ نکالا۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں
پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل ہوگئے۔