• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، آج فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 4346 ڈالر فی اونس ہے۔

سال 2025 میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 362 روپے بڑھی، جبکہ رواں سال 10 گرام سونے کا بھاؤ 1لاکھ 58 ہزار 60 روپے بڑھا ہے۔

عالمی بازار میں سال 2025 میں سونے کی قیمت میں 1732 ڈالر فی اونس بڑھی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید