پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 48 کردی

December 07, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 48کر دی ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لئے پاکستان سے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کی گئی ہے۔