14ریلوے افسروں کے تقرر و تبادلے، خالد خان ڈپٹی سی ایم ای لاہور تعینات

December 07, 2021

لاہور( جنرل رپورٹر ) ریلوے نے گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے 14افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت ریلوے میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19کے محمد خالد خان کو ڈپٹی سی ایم ای لاہور ، طارق عزیز کولاچی کو ڈپٹی سی او پی ایس ٹائم ٹیبل ، صائمہ ارم کو سی پی او ٹو ، کامران وسیم کو ڈپٹی سی ایم ای کیرج ، اسحاق حمید بٹ کو ڈپٹی سی ایم ای کیرج فیکٹری اسلام آباد جبکہ وزارت ریلوے میں ہی تعیناتی کےمنتظر گریڈ 18 کے احمد کرم خان کو ای ایم ای ،جی رسالپور ، محمد قاسم مستوئی کو ڈبلیو ایم ری ہیبلیٹیشن مغل پورہ، محمد ذوالقر نین کو ڈی ٹی او ملتان ،جبکہ ڈی ٹی او ملتان نبیلہ اسلم کو ڈی پی او ملتان ، تعیناتی کےمنتظر جنید اسلم کو ایس سی ایم /پی لاہور ، شاہد رضا کو ڈپٹی ایف جی آئی آر ، انور سعادات کو ایس ٹی ایم /ایف لاہور ، جبکہ ڈی سی او کراچی نصر نذر کو ڈی ٹی او لاہور ، ڈی ڈی اے اینڈ ایل اسلام آباد ماہ جبین کو ڈی ایس ای روالپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔