کترینہ کیف کی شادی میں رنبیر کپور کے گانوں پر پابندی ہوگی

December 07, 2021

کترینہ کیف رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات میں رہ چکی ہیں / فوٹو گوگل

بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے بعد اب کترینہ کیف بھی پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔

بھارتی اداکار وکی کوشل سے جَلد ہی شادی کے بندھن میںبندھنے والی کترینہ کیف بالی ووڈ انڈسٹری کے بھائی سلمان خان اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات میںرہ چکی ہیں جبکہ اب جہاں کترینہ کی شادی پر سلمان خان کے باڈی گارڈز کترینہ کیف کی سیکیورٹی کے معلامات دیکھیں گے وہیں اس شادی میں سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی انٹری اور اُن پر فلمائے گئے گانوںپر پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی پر رنبیر کپور مدعو نہیں ہیں مگر رنبیر کپور کی حالیہ گرل فرینڈ اور اگلے سال ہونے والی اہلیہ عالیہ بھٹ شرکت کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی پر رنبیر کپور پر فلمائے گئے گانے، کترینہ اور رنبیر کے ساتھ پکچرائز کیے گئے گانے بجانے پر پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی خوبصورت جوڑی متعدد مشہور گانوں ’کالا چشمہ‘، تیری اور‘ اور دیگر گانوں پر اپنی ڈانس پرفارمنس بھی دیں گے۔