• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کو شادی سے پہلے 100 کروڑ کی ڈیل کی پیشکش

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی سے پہلے 100 کروڑ کی بڑی ڈیل کی پیشکش ہوئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکار جوڑی کو شادی کی فوٹیج کے لیے ایک اوٹی ٹی( OTT) پلیٹ فارم نے 100 کروڑ روپے کی بھاری رقم دینےکی پیشکش کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغرب میں مشہور شخصیات کے مداحوں کی کثیر تعداد موجود ہےجوکہ اپنے پسندیدہ اسٹارز کی زندگی کے بارے میں معلومات رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے‘۔

رپورٹ میں اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ’ وہاں مشہور شخصیات اکثر ہی اپنی شادی کی فوٹیج اور تصاویر بڑے میگزینز اور بعض اوقات چینلز کو فروخت کرتی ہیں، بھارت میں بھی اس رجحان کو عام کرنے کے لیے ایک اسٹریمنگ سروس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی فوٹیج کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

تاہم، کہا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی نے اوٹی ٹی( OTT) پلیٹ فارم کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل اسی OTT پلیٹ فارم کی جانب سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بھی ایسی ہی پیشکش کی گئی تھی۔

تازہ ترین