وکی اور کترینہ کے بچپن کی تصاویر پھر وائرل

December 07, 2021

فوٹو: فائل

چند روز میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کے بچپن کی تصاویر ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات آج مہندی کی رسم کے ساتھ شروع ہورہی ہیں جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔

شادی کی تقریبات راجستھان میں مادھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوں گی اور اس کے لیے دونوں اسٹارز اور ان کے اہلِ خانہ سمیت مہمان مادھوپور پہنچ گئے۔

مداحوں کو بھی اپنے من پسند اسٹارز کی شادی کا بےصبری سے انتظار ہے، وہ سوشل میڈیل پر ان اسٹارز سے متعلق دلچسپ تبصرے کررہے تو وہیں ان کی جانب سے وکی اور کترینہ کی بچپن کی تصاویر دوبارہ شیئر کی جارہی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے دونوں اسٹارز کے بچپن کی تصاویر شیئر کی گئیں۔