پریانتھا قتل کیس، مزید 8 ملزمان گرفتار، تعداد 140 ہوگئی

December 07, 2021

پنجاب پولیس نے سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل کے معاملے میں 140 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 26 ملزمان 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا۔