اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری سے تیزی، 500 پوائنٹس کا اضافہ

December 08, 2021

‎کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس500 پوائنٹس کے اضافے سے 43800پوائنٹ پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب 71.18فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،فوڈز،آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43300،43400،43500،43600،43700 اور43800پوائنٹس کی 6بالائی حدیں عبور کر نے میں کامیاب رہا۔منگل کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 572.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43280.77پوائنٹس سے بڑھ کر 43853.49 پوائنٹس ہو گیا اسی228.44 پوائنٹس کے اضافے کے ایس ای30انڈیکس 16777.44پوائنٹس سے بڑھ کر17005.73 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29620.88پوائنٹس سے بڑھ کر30010.45 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب 55کروڑ63لاکھ 40ہزار56روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب18ارب46کروڑ21لاکھ84ہزار389روپے سے بڑھ کر75کھرب16ارب 1کروڑ85لاکھ 24ہزار445روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کے22 کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ69ل اکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر347 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،82میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ70لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ57 لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ47 لاکھ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ13لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 449.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر19949.99 روپے ہو گئی اسی طرح291.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر9800.00 روپے ہو گئی جبکہ اللہ وسایا کے حصص کی قیمت میں 202.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2497.50 روپے ہو گئی اسی طرح49.99روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2450.00روپے پرآ گئی