سردار اورنگزیب خان زیب کے شعری مجموعہ ”آنکھ کنارے“ کی تقریب رونمائی

December 08, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میڈیا اینڈ پبلی کیشن کمیٹی اور نیازمندانِ کراچی کے زیر اہتمام سردار اورنگزیب خان زیب (راولاکوٹ۔کشمیر) کا شعری مجموعہ ”آنکھ کنارے“ کی تقریب رونمائی گل رنگ ہال میں کی گئی جس کی صدارت افسر عمران نے کی، مہمانانِ خصوصی میں ماہر اقبالیات عابد جاوید خان ایڈووکیٹ اور ماہر غالبیات افتخار احمد ایڈووکیٹ ، غزالہ حمید ، ڈاکٹر نزہت عباسی، جبکہ اظہارِ خیال کرنے والو ں میں رونق حیات، اورنگزیب خان زیب، الطاف احمد، احمد سعید خان تھے، تقریب کی نظامت کے فرائض تنویر سخن نے ادا کیے۔ تقریب کے آخر میں مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی صدارت فیاض علی فیاض نے کی ، مشاعرے میں غزالہ حبیب ، ڈاکٹر نزہت عباسی، رونق حیات، اورنگزیب خان زیب ، افتخار احمد ایڈووکیٹ، تاجور شکیل اور دیگر شعراء نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی۔