پاکستان کی حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر حملے کی مذمت

December 08, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے، منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کو بھی خطرات سے دو چار کرتےہیں۔