16 سماج دشمن پکڑے گئے

December 08, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)16سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے 430گرام چرس ،10لٹر اور 3بوتل شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے 5ملزمو ں سے 7 پستول برآمد کرلئے ۔صادق آباد پولیس نے ایک شخص سے ساڑھے 5سو پتنگیں برآمد کرلیں ۔ نصیرآ ٓباد پولیس نے ڈیڑھ کلو سے زیادہ چرس برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔صدر بیرونی اور ٹیکسلا پولیس قتل مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرموں کو دھر لیا۔