چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

December 08, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، 3بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے،ترجمان کے مطابق حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ شان، 10 سالہ ساجد، 10 سالہ کاشف شامل ہیں بچوں کو ایس پی چوک کینٹ اور ابدالی روڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔