انٹرامتحان کی داخلہ تاریخ میں توسیع

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نےانٹرامتحان 2022ء کے داخلے کی تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کردی، مقررہ تاریخ کے بعد پانچ سو روپے جرمانہ کے ساتھ 30 دسمبر تک داخلے ہوسکیں گے۔ فیصلے کے مطابق 30 دسمبر کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔