کترینہ کیف کی شادی میں سلمان خان کے گھر کا کوئی بھی فرد شرکت نہیں کرےگا ؟

December 08, 2021

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں سلمان خان عرف سلو کے شرکت کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کی وکی کوشل سے ہونے والی عالیشان شادی میںانڈسٹری کے سلو بھائی شرکت نہیں کریں گے جبکہ اُن کے خاندان کے کچھ افراد کی جانب سے اس شادی میں شرکت کی جا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف سلمان خان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا سے بہت قریب ہیں، اسی بنیاد پر سلمان خان کی یہ دو بہنیں اپنے شوہروں سمیت کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کریں گی۔

دوسری جانب رپورٹس کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف چاہتی تھیں کہ سلمان خان کے والدین بھی اُن کی شادی میںشرکت کریں اور اپنی دعاؤں سے انہیں نوازیں مگر طبیعت ناساز ہونے کے سبب سلمان خان کے والدین بھی اس شادی میںشرکت نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے کنسرٹ ٹور اور کترینہ کیف کی شادی کی تاریخ ایک ہی ہونے کے سبب تقریب میں شرکت نہیں کر سکے گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنے سیکیورٹی کے ہیڈ شیرا کے ساتھ ریاض روانہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کل بروز جمعرات، راجستھان کے پر تعیش فورٹ سِکس سینسز میں مہمانوں، خاندان اور قریبی دوستوں کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ولیمے کی تقریب ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل تاج لینڈز اینڈ میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کے فوراً بعد یہ نئی نویلی خوبصورت جوڑی ہرے پانیوں کے ملک مالدیپ میں ہنی مون کے لیے چلے جائی گے۔