وکی اور کترینہ شادی کے بعد دو بڑے تشہیری معاہدے کریں گے؟

December 08, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کو دو بڑے برانڈز کی جانب سے مہنگے تشہیری معاہدوں کی پیشکش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف اور وکی کو دو بڑے نامور برانڈز کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر بننےکے لیے خطیر رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

ان دو بڑے برانڈز میں ایک لگژری پراڈکٹس بنانے والا برانڈ ہے جبکہ دوسرا فٹنس برانڈ ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔