سونا فی تولہ 300؍روپے مہنگا

December 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ تفصیلا ت کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1781 ڈالر سے بڑھ کر 1790 ڈالر فی اونس ہو گئیجس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 300روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 24ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6ہزار 567 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1460روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔