احسن اقبال کے گرین لائن کے افتتاح پر اسد عمر کا ردّ عمل

December 09, 2021


وفاقی وزیر اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کو یہی کہہ سکتےہیں کہ ’بیگانے کی شادی میں عبدﷲ دیوانہ‘۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ نون لیگ کے ذہن میں شاید یہ منصوبہ تھا کہ ایک ٹریک بچھادیا جائے جس پر نہ بس ہو نہ آپریشن کےلیے کسی سے معاہدہ ہو، لوگ شاید بھاگتے بھاگتے سرجانی سے نمائش پہنچ جائیں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کل وزیر اعظم عمران خان گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کرنے کراچی آئیں گے۔

خیال رہے کہ رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر موجود رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔