کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست

December 23, 2021

کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی اس درخواست پر 3 جنوری 2022ء کو سماعت ہو گی۔

نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کی فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 31 اعشاریہ 70 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔