• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا،کے الیکٹرک گٹھ جوڑ عوامی طاقت سے ناکام بنائینگے،جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدا لرشید نے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے نیپر ااور کے الیکٹرک گٹھ جوڑ کو ناکام بنائیں گے،وفاقی وصوبائی حکومت نیپرااور کے الیکٹرک گٹھ جوڑ کا فوراًنوٹس لے اور شہریوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 21ارب روپے چارجز فوری طور پر ختم کرائے،کے الیکٹرک سے کلاء بیک کی مد میں 22ارب روپے شہریوں کو واپس دلوائے جائیں،جماعت اسلامی ہر فورم پر عوام کا مقدمہ لڑے گی، آج کا مظاہرہ عوامی احتجاجی مہم کی شروعات ہے، اگر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 21ارب روپے کے چارجز ختم نہ کیے تو جماعت اسلامی عوامی سطح پر ایک بڑا احتجاج کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،امیر ضلع کورنگی عبد الجمیل،قیم ضلع جنوبی سفیان دلاور ودیگر نے بھی خطاب کیا،سید عبد الرشید نے مزیدکہا کہ کے الیکٹرک کا وتیرہ رہا ہے کہ ہمیشہ مختلف چارجز لگاکر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جاتاہے،گزشتہ 26ماہ کے دوران 15روپے فی یونٹ بجلی کے نرخ میں اضافہ کیاچکا ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی، اوور بلنگ، تیز میٹرز اور طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں اور نیپراء نے کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک پر صرف 5کروڑ کا جرمانہ کیا جبکہ وہ شہریوں سے مختلف مدات میں اربوں روپے کی وصولی کرچکا ہے۔

تازہ ترین