قائدِ اعظم کے سبق کو آگے لے کر جانا ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

December 25, 2021


وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے سبق کو آگے لے کر جانا ہے۔

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یومِ ولادت کے موقع پر کراچی میں بانیٔ پاکستان کے مزار پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حاضری دی۔

انہوں نے مزار قائد پرپھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور وہاں مہمانوں کے لیے موجود کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےیہ بھی کہا کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔