نئے سال میں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

January 01, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئے گفتگو کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عظیم ملک ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔