عوامی احتجاج، قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی

January 05, 2022

قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی

قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، پُرتشدد مظاہروں کےبعد قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان کے صدر نے وزیراعظم عسکر مامن کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے، نائب وزیراعظم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دارالحکومت الماتے اور مغربی صوبےمنگیستو میں 19 جنوری تک ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور رات 11بجےسےصبح 7بجے تک کرفیو بھی نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ قازقستان میں منگل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہرے جاری تھے، پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا تھا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔