مریم صفدر آزادی صحافت پر حملے کررہی ہیں، شہباز گِل

January 05, 2022

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مریم صفدرکی آڈیو کو 24 گھنٹے ہوچکے ہیں، وہ مسلسل آزادی صحافت پر حملے کررہی ہیں۔

شہباز گِل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مریم صفدر بغیر کسی حکومتی عہدے کے یہ کام کیسے کر رہی ہیں، انہوں نے سینئر صحافیوں کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ کہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سخت طریقے سے بات کریں تو گالم گلوچ کہا جاتا ہے، صحافی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں، بات ٹوکریوں تک جا پہنچی ہے، صحافی تنظیموں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔