انٹر بینک، ڈالر 10 پیسے سستا

January 12, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی ،انٹر بینک میں ڈالر10 اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 176.65 روپے سے کم ہو کر 176.55 روپے اور قیمت فروخت 176.75 روپے سے کم ہو کر 176.65 روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 178.50 روپے سے کم ہو کر 178.30 روپے اور قیمت فروخت 179.00 روپے سے کم ہو کر 178.80 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 199.50 روپے سے کم ہو کر 199.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 201.50 روپے پر مستحکم رہی ،جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 239.00 روپے اور قیمت فروخت 242.00 روپے پر برقرار رہی۔