جے ایس مومینٹم فیکٹر ایکسچینج ٹریڈ فنڈ کے آغاز پر گونگ تقریب

January 15, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے جمعہ کو سرکاری طور پرجے ایس مومینٹم فیکٹر ایکس چینج ٹریڈ فنڈ(JSMFETF) کے آغاز کے موقع پر ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ پی ایس ایکس میںپانچواں ای ٹی ایف ہے جوجمعہ کو لانچ کیا گیا۔ تقریب کے شرکامیں چیئرپرسن پی ایس ایکس ڈاکٹر شمشاد اختر، ایم ڈی اور سی ای او پی ایس ایکس، فرخ ایچ خان، سی ای او جے ایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ، محترمہ عفت زہرہ منکانی، سی ای او اور صدر جے ایس بینک باصر شمسی، سی ای او جے ایس گلوبل کامران ناصر دیگر معززین کے ساتھ، بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کے سربراہان بشمول بروکریج ہاؤسز، انشورنس کمپنیاں اور دیگر مالیاتی خدمات سے وابستہ شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے فرخ ایچ خان نے کہا ای ٹی ایف عالمی کیپٹل مارکیٹوں میں ایک اہم پروڈکٹ ہیں اورپاکستان اسٹاک ایکس چینج پر نئے ای ٹی ایف کو شروع ہوتے دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے، عالمی سطح پرای ٹی ایفس کے پاس 9 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ مالیت کے بڑے اثاثہ ہیں اور یہ ایک دلچسپ پیشرفت ہے کہ ہمارے پاس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پانچواں ای ٹی ایف درج ہے،میں جے ایس انویسٹمنٹ کو نئے ETF کو شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بروکرز اور AMCs سے اس منفرد اور پرکشش سرمایہ کاری کی مصنوعات کے بارے میں تحقیق اور سرمایہ کاروں کو تعلیم دینے کے لیے زور دوں گا۔