سونا فی تولہ 850 روپے سستا

January 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1ڈالر کی کمی سے1821ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 850 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا1لاکھ24ہزار750 روپے کا ہو گیا اسی طرح729روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ6ہزار953روپے پر آ گئی۔