ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں 15 اور 21 فیصد اضافہ

January 15, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 15.21 فیصد اور21.16 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبرتک کی مدت میں ملک میں 26,945 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور 26,479 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 15.21 فیصد اور21.16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 23,387 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور21,853 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔