بھارتی عدالت نے جنسی زیادتی کے الزام میں پادری کو بری کر دیا

January 15, 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں ایک عدالت نے اُس پادری کو بری کر دیا جسے ایک راہبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا تھا۔ اس پادری اور راہبہ کا تعلق رومن کیتھولک مسیحی عقیدے سے ہے، پادری پر ایک راہبہ کو 2سالوں کے دوران کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔