مغربی ایران کے شہروں میں بجلی گرنے سے زوردار دھماکوں کی آوازیں

January 16, 2022

ایران کے مغربی علاقے کے کئی شہروں میں آج صبح زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی وزارتِ داخلہ کے عہدیدار ماجد میر احمدی کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکوں کی آوازیں بجلی گرنے سے پیدا ہوئیں۔

دھماکوں کی آوازوں پر متعلقہ سیکیورٹی اور عسکری اداروں سے رابطہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ زوردار آوازیں بجلی گرنے سے پیدا ہوئیں، ان آوازوں کا تعلق کسی خاص واقعے سے نہیں ہے۔