سعودی عرب اور ایران تعلقات بحالی پر رضامند، سفارتخانے کھولنے کی تیاریاں

January 17, 2022

تہران (آئی ا ین پی ) ایران اور سعودی عرب نے پانچ سال اپنے تعلقات کو پٹری پر لانے کیلئے اپنے اپنے سفارتخانے پھر سے کھولنے کی تیار یاں شروع کر دیں ۔امن کا قیام ترجیح، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحال ہونے سےا سلامی دنیا کے آپسی اتفاق کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی ، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے رکن جلیل رحیمی جہاں آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو اہم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا دو اہم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پھر سے بحال ہو رہے ہیں اور دونوں ہی سفارتخانے کھولنے کی تیاری کر ہے ہیں، اس کا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور اسلامی دنیا کے آپسی اتفاق کو بڑھانے میں بہت اثر ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے ساتھ ہی ملک کے سکورٹی شعبے اور میڈیا کو انتباہ کیا کہ وہ صیہونیوں کی شیطانی حرکتوں اور انتہا پسندوں کے احمقانہ عمل کی طرف سے ہوشیار رہیں جن کی وجہہ سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔